اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میٹرو بس سروس کی حالت زار، بسوں میں ایئر کنڈیشن بند

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) صرف ڈیڑھ سال میں ہی میٹرو بس سروس بے حال ہو گئی۔ بسوں میں ایئر کنڈیشن بھی بند پڑے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ کے دورے میں بھی میٹرو بسوں کے اے سی خراب ہونے کا انکشاف ہوا۔ ویڈا میزا کمپنی نے میٹرو بس کے ایئر کنڈیشن بند کر دئیے۔ ڈیڑھ لاکھ مسافر روزانہ کی بنیاد پر ایئرکنڈیشن کی سہولت سے محروم ہیں۔

گرمی اور حبس کے موسم میں میٹرو بس سٹیشنز پر پانی کی سہولت بھی موجود نہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی پانی کی سہولت نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ میٹرو بس پر پانی سپلائی کرنے والے پانچ ٹیوب ویل پمپ تکنیکی خرابی کا شکار ہیں۔

لاہور نیوز تفصیلات سامنے لے آیا۔ اٹاری ، یوحنا آباد، مزنگ چونگی، کچہری اور بھاٹی میٹرو سٹیشن پر ٹیوب ویل پمپ خراب ہیں۔ ٹیوب ویل پمپ کی خرابی سے پانی کی سپلائی شدید متاثر ہے۔ میٹرو بس کے مختلف سٹیشنز پر نصب واٹر کولرز بھی خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میٹرو سٹیشن دلو خرد، نشتر، غازی روڈ ، نصیر آباد اور کینال روڈ پر واٹر کولر خراب ہیں۔ مسافروں کو صاف پانی کی سہولت بھی میسر نہیں۔ واٹر کولرز اور ٹیوب ویلز کی مرمت و بحالی کیلئے مزید تین ہفتے درکار ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کی حالات خراب ہیں، ایئر کنڈیشن بند ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو دو روز میں انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے