اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعظم کا چودھری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

دوران گفتگو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چودھری شجاعت حسین کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سفر کی ابتداء آپ کے ساتھ کی، اب بھی آپ سے سرپرستی چاہتا ہوں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کیلئے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی، بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپ کے مشکور ہیں، قومی، عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کیلئے آپ سے رہنمائی کا طالب ہوں۔

چودھری شجاعت حسین نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے آپ کے دور میں معاشی بہتری آئے گی۔

چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں، عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے