اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ:منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(لاہور نیوز) تھانہ شاہدرہ پولیس نے منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،3 ملزموں سے منشیات، ڈرون اور 25 لاکھ کی نقدی برآمد کرلی گئی۔

لوئر مال سٹی ہیڈکوارٹرز میں اے ایس پی  شاہدرہ ایاز خان  نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شاہدرہ پولیس نے منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورک کے 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا،ملزموں کے قبضہ سے 900 گرام کرسٹل ہیروئن، کالے رنگ کا ڈرون اور 25 لاکھ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان بارڈر ایریا اور اندرون شہر میں منشیات کی ترسیل کے لئے ڈرون کا استعمال کرتے تھے، ملزموں طاہر، وسیم اور عدیل کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، ملزموں کا بین الصوبائی نیٹ ورک ہے، گرفتار ملزمان نے مزید گروہ کے کارندوں کا انکشاف کیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاہدرہ پولیس نے منشیات فروشوں کی خواہش پر پریس کانفرنس میں  چہروں پر ماسک پہنا کر کھڑا کیا،  قانون کے مطابق اگر ملزموں کا چہرہ چھپانا ہو تو کالا کپڑا ڈالا جاتا ہے، پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزموں کی شناخت چھپانے کیلئے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے۔

ادھر ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ ملزموں کو ماسک پہنانے پر انکوائر ی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے