اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر میں چوراور ڈاکو بے لگام، پولیس نکیل ڈالنے میں ناکام

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(لاہور نیوز) شہر میں ڈکیتی اور چوری کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، شہری لاکھوں روپے نقدی، قیمتی سامان اور موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے، لاہور پولیس کے افسروں کی جرائم کنٹرول کرنے کے لئے حکمت عملی ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 418 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، موٹرسائیکل چوری کی 121 اور متفرق چوری کی 297 وارداتیں ہوئیں۔

قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکو آئس کریم فیکٹری  کے عملے کو یرغمال بنا کر 43 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے، ستوکتلہ میں چور محمد شفیق کے گھر کے تالے توڑ کر 11 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور  نقدی لے اڑے، ساندہ کے علاقے میں ڈاکو کاشف زاہد کی دکان سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مزنگ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ممتازسجاد کی فارمیسی سے 70 ہزار روپے لوٹ  لئے، رائے ونڈ کے علاقے میں ڈاکو نذیر کے جنرل سٹورسے 71 ہزار روپے کیش لے اڑے جبکہ مختلف علاقوں سے چوروں نے 121 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔

جوہر ٹاؤن میں بچوں کو سکول چھوڑنے کیلئے جانے والے شہری احمد شاہد کے ساتھ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی جس کے مطابق شہری احمد شاہد  بچوں کو سکول چھوڑنے کے لئے پیدل جا رہا تھا اسی اثنا میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری سے نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق داتا دربار، قلعہ گجر سنگھ اور لیاقت آباد کے علاقے سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت میں شہری ڈکیتوں اور چوروں کے رحم و کرم پر ہیں جبکہ پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں عملی طور پر مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے