(لاہور نیوز) شہر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ تحفظ ماحولیات نے پری سموگ آپریشن کے دوران امیشنز کنٹرول سسٹم نصب نہ ہونے پر متعدد سٹیل ملز کو سربمہر کردیا جبکہ، قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد فیکٹریوں کو بھاری جرمانے بھی عائد کر دیے گئے۔
شہر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظرمحکمہ تحفظ ماحولیات نے پری سموگ آپرپشنز کا آغاز کردیا، آپریشن کے دوران محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے امیشنز کنٹرول سسٹم نصب نہ ہونے پر متعدد سٹیل ملز، فرنسز اور سٹیل یونٹس کو سربمہر کر دیا جبکہ متعدد فیکٹریوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔
ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نسیم الرحمن شاہ کی سربراہی میں انڈسٹریل ایریاز میں کارروائیاں کی گئیں، محمود بوٹی، لکھو ڈیر، ترکی روڈ اور رنگ روڈ سمیت شمالی لاہور کے بیشتر علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔
نسیم الرحمن شاہ نے کہا کہ امیشنز کنٹرول سسٹم نہ لگانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،32 یونٹس کا سروے کیا گیا جن میں امیشنز کنٹرول سسٹم نصب نہیں تھا، حکومت نے 2 ارب روپے کی خطیر رقم اس سسٹم کی تنصیب کیلئے مختص کی ہے۔