مستحق افراد کو مفت پٹرول و بجلی دے کر عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے: فردوس عاشق
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر مستحق افراد کو مفت پٹرول اور بجلی فراہم کر کے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فروس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ، استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے عام انتخابات میں کسی جماعت سے الحاق کو یکسر مسترد کر دیا ہے، آئی پی پی نے ہر صوبائی اورقومی حلقے میں امیدوار میدان میں اتارنے فیصلہ کیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر حلقے میں جا کر عوامی رابطوں کے ذریعے نماٸندوں کو مستحکم بنائیں گے، پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر قہر نازل کیا گیا ہے، آٸی پی پی موٹر ساٸیکل سواروں کو مفت اور سستا پٹرول دے گی، مستحق افراد کو تین سو یونٹ تک مفت بجلی فراہم کر کے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔