اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن نے تمام تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کر دی

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران حکومتوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ، مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزرا، مشیروں معاونین اور اراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے اور رہائش گاہیں خالی کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

مراسلے میں الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے