(لاہور نیوز) واسا نے سیوریج سسٹم کی تبدیلی کے لئے تین سالہ پلان دے دیا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 8 ارب 64 کروڑ 35 لاکھ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ کر دی۔
اگست 2018 سے جنوری 2023 تک سیوریج اور واٹر سپلائی کا کوئی میگا پراجیکٹ مکمل نہ ہوا۔ بالاآخر شہر لاہور میں سیوریج کا نیا انفراسٹرکچر بچھانے کا پلان بنا لیا گیا۔ واسا نے سیوریج سسٹم کی تبدیلی کے لئے تین سالہ پلان دے دیا۔
سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے مالی سال 2023-24 میں پانچ ارب 26 کروڑ روپے کے فنڈز کی استدعا کی گئی۔ مالی سال 2024-25 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ایک ارب 36 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں دو ارب دو کروڑ روپے کے فنڈز کی استدعا کی گئی ہے۔ شہر کی آٹھ مرکزی سیوریج لائنوں سمیت سات دیگر سیوریج لائنز تبدیل کرنے کا پلان ہے۔
واسا نے سمری سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ کو ارسال کر دی۔