اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انوارالحق کاکڑ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چوائس نہیں تھے: شاہ محمود قریشی

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چوائس نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی نگران وزیراعظم انوار الحق چوائس نہیں ہے، دنوں نے تو ڈاکٹر مالک پر اتفاق کیا تھا، پی ڈی ایم کی تمام چھوٹی جماعتیں شہبازشریف سے گلہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا، نگران وزیر اعظم سے تحریک انصاف کو توقع ہے کہ ایسی کابینہ بنائیں جو غیر جانبدار ہو، ہمیں امید ہے الیکشن فری اور فیئر ہوگا، امید ہے نگران وزیراعظم سیاسی کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا  مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں کشیدگی بڑھتی جا رہی تھی، نگران وزیراعظم پر منحصر ہے وہ کس طرح انصاف کریں گے، جو خواتین زیر حراست ہیں انہیں رہا کیا جائے۔پی ٹی آئی چیئرمین کو حق حاصل ہے انہیں جیل میں سہولیات دی جائیں، جیل میں وکلاء کو رسائی حاصل نہیں ہوگی یہ نا انصافی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے