شہرکی خبریں
دنیا میڈیا گروپ کا اعزاز: سینئر صحافی سلمان غنی کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا جائیگا
15 Aug 2023
15 Aug 2023
(لاہور نیوز) دنیا میڈیا گروپ کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ادارہ کے سربراہ سیاسی امور اور روزنامہ دنیا کے ایگزیکٹو گروپ ایڈیٹر سلمان غنی کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔
سینئر اینکر پرسن سلمان غنی کو صحافت کے شعبہ میں لازوال خدمات کی بنا پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا جائے گا، سینئر صحافی سلمان غنی کا یہ اعزاز لاہور کی صحافی برادری کے لیے بھی فخر اور پیشہ ور صحافیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی سینئر تجزیہ نگار کو صحافت میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں گورنر پنجاب کی جانب سے ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔