14 Aug 2023
(لاہور نیوز) مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے اصلاحات کرنا ہوں گی۔
سابق وزیر خزانہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا لوکل پروڈکشن کوایکسپورٹ کی طرف لیجانا انتہائی ضروری ہوچکا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا بجلی، گیس کےاداروں کی نجکاری انتہائی ضروری ہوچکی ہے کیونکہ اس کے بغیر ہم کسی بھی صورت میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا مجھے نہیں پتا نگران سیٹ اپ کب تک رہےگا، پاکستان میں ہرچیزہوسکتی ہے، ملک کا بڑا مسئلہ گورننس کا ہے۔