14 Aug 2023
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے پارٹی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ جا کر ان کے صاحبزادے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
مریم نواز شریف نے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا، نائب صدر مسلم لیگ ن نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔مریم نواز شریف نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت بڑا صدمہ ہمت سے جھیلا ہے۔