(ویب ڈیسک) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نگران وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
نگران وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم آفس کے افسران و عملے سے ملاقات کی، ملاقات میں افسران نے نگران وزیراعظم کو اپنا تعارف کرایا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم شہباز شریف کے مابین ملاقات ہوئی، ملاقات میں سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم نے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نگران وزیر اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا، سبکدوش وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نگران وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کو رخصت کیا۔
بعد ازاں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو ٹرائی سروسز کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔