14 Aug 2023
(ویب ڈیسک) شہباز شریف وزیراعظم نہیں رہے، شہباز شریف کو بطور وزیراعظم سبکدوش کر دیا گیا، کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
شہباز شریف کی سبکدوشی کے ساتھ ہی انوارالحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے، صدر مملکت نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کر دی۔
کابینہ ڈویژن نے نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا، انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف آج اٹھایا تھا۔
صدر مملکت نے انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔