14 Aug 2023
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے آئندہ الیکشن صاف و شفاف ہوں گے اور مضبوط مستقبل کی نوید ہوں گے۔
باغبانپورہ میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ جو لوگ قومی دن نہ منانے کے لئے پراپیگنڈا کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ ہے۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن صاف و شفاف ہوں گے اور مضبوط مستقبل کی نوید ہوں گے۔ انہوں نے افغانستان کے امن کو پاکستان کے امن سے مشروط کر دیا۔
طاہر محمود اشرفی نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے سرکاری ہسپتالوں اور پولیس کا نظام ٹھیک کرنے کی اپیل بھی کی۔