اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تحریک آزادی کے دنوں کی مشکلات 76 سال سے ہمارا پیچھا کررہی ہیں: وزیراعظم

14 Aug 2023
14 Aug 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے دنوں کی مشکلات مختلف صورتوں میں 76 سال سے ہمارا پیچھا کر رہی ہیں۔

ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ تصور سے لیکر قیام تک پاکستان کی کہانی جہد مسلسل سے بھری ہے، تحریک آزادی کے دنوں کی مشکلات مختلف صورتوں میں 76 سال سے ہمارا پیچھا کر رہی ہیں مگر کتنی بھی بڑی مشکلات ہوں پاکستان نے ہمیشہ ان پر قابو پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر بانی پاکستان قائد اعظم اور تحریک آزادی کے ہزاروں گمنام ہیروز کو خرج عقیدت پیش کرتا ہوں، ملک کی کہانی میں قائد اعظم کی قائدانہ صلاحیت کا بڑا کردار ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابھی اپنی اصل منزل کو حاصل کرنا ہے، آج کے دن ہم اپنے اتحاد اور بھائی چارے کی تجدید کریں جب کہ اسی اتحاد اور یکجہتی سے ملک کو آگے لے جایا جاسکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جس قوم کا اتحاد جاگ جائے اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، ہمیں قائد کے فرمان، کام کام اور بس کام، کو اپنی زندگی کا اصول بنانا ہے، رہبری کےاسی اصول سے ہم پاکستان کی تعمیر نو کر سکتے ہیں۔

یعم آزادی کے موقع پر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان ترقیوں کی نئی منزلیں طے کرے گا، وقت آگیا ہے کہ اب ہم باتوں کو چھوڑ کر عمل کی طرف بڑھیں اور خود کو ان لوگوں میں شامل کرلیں جنہوں نے پاکستان کی کہانی مکمل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے