14 Aug 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے "اب گاؤں چمکیں گے" پروگرام کا افتتاح کردیا۔
افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ " اب گاؤں چمکیں گے" پروگرام کے تحت 2500 دیہاتوں کی صفائی کی جائے گی، منصوبہ پر سالانہ 8 ارب روپے خرچ ہوں گے، ، پہلے دیہاتوں کی صفائی کے پروگرام بنتے تھے لیکن مکمل نہیں ہو پاتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیہاتوں کی ویلیج کونسلز بنادی گئی ہیں، کونسلز پروگرام کو دیکھیں گی، ویلیج کونسلز منشیات کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔