اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن،51 سے زائد عمارتیں سربمہر

13 Aug 2023
13 Aug 2023

(لاہور نیوز) شہر میں ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا، منظور شدہ نقشوں کے برعکس زیر تعمیر 51 سے زائد عمارتیں سربمہر کردی گئیں، نقشے کی منظوری کے بغیر بننے والی عمارتوں کو گرائے جانے کا امکان ہے۔

غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈنگ انسپکٹرز اور تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، داتا گنج بخش زون  میں میکلوڈ روڈ  پر دکانوں کے نیچے تہہ خانوں کی کھدائی روک دی گئی، محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے دکان مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

انار کلی میں نقشہ منظور کروائے بغیر شروع کیے جانے والے کمرشل منصوبے پربھی تعمیر روک دی گئی، زیر تعمیر ایریا کو سربمہر کرنے کے بعد مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا۔

غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے صوبائی وزیربلدیات عامر میر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں صرف مالکان نہیں بلکہ انکے سہولت کار بھی برابر کے شریک ہیں جن کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے