13 Aug 2023
(لاہور نیوز) فیکٹری ایریا میں شوہر نے امریکن نیشنل بیوی کو قتل کر دیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کاظم خان کو بیوی کی لاش دفناتے قبرستان سے گرفتار کیا گیا، کاظم خان نے مقتولہ ڈائینا کرسٹو خان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا، ملزم کاظم خان اکیلا ہی بیوی کو قتل کر کے لاش دفنانے قبرستان لیکر گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش دفناتے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔