13 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے کل حضوری باغ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، محسن نقوی مزار اقبالؒ پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔
محسن نقوی مزار اقبالؒ پر فاتحہ خوانی کریں گے اور شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازہ پر پرچم کشائی کریں گے، وزیر اعلی محسن نقوی مرکزی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔