اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کمشنر لاہور الیون کرکٹ ٹیم نے سی سی پی او الیون سے میچ جیت لیا

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(لاہور نیوز) سی سی پی او الیون اور کمشنر لاہور الیون کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

قذافی سٹیڈیم کے قریب ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سی سی پی او الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 208 رنز بنائے۔ کمشنر لاہور الیون نے مطلوبہ ہدف انیس ویں اوور میں حاصل کر کے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا۔

بیسٹ آف تھری سیریز کا پہلا میچ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل کھیلا گیا تھا جسے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ٹیم نے جیتا تھا مگر دوسرا میچ سی سی پی او الیون نہ جیت سکی ۔ کمشنر لاہور  الیون نے دوسرا میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ہم جشن آزادی منا رہے ہیں، کرکٹ میچ بھی اسی سلسلہ میں کھیلا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم میڈیا کی ٹیموں کے ساتھ بھی میچ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ جشن آزادی پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی نہ کریں، اگر یوم آزادی پر قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی ہو گی۔

میچ دیکھنے کے لیے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے