12 Aug 2023
(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کا وفد نومبر 2023ء میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وفد پاکستان کی جولائی تا ستمبر اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف اور مجوزہ نگران حکومت کے درمیان اہم مذاکرات ہونگے، مذاکرات کے بعد 3 ارب ڈالر قرض میں سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف سے مارچ 2024 تک 1.8 ارب ڈالر فنڈز ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے فنڈز کا حصول دو اقتصادی جائزوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔