بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا تحریری حکم جاری
(ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پرپابندی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نےشہری کی درخواست پرعبوری حکم جاری کردیا۔ ڈپٹی کمشنرسمیت دیگر فریقین آئندہ سماعت پرتفصیلی جواب جمع کرائیں۔
درخواست گزار کے مطابق ہیلمٹ کےبغیرپٹرول کی فراہمی پرپابندی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، درخواست گزارنےدلائل کےحق میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے بھی پیش کیے، آئندہ سماعت تک بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فراہمی پرپابندی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 16اگست تک ملتوی کردی۔
گزشتہ روزلاہورہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عرفان بشیرکی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا اور وفاقی حکومت سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔
عدالت نے کہا محض نوٹیفکیشن کے ذریعے کس طرح یہ پابندی لگائی جا سکتی ہے، ایسا کیا جانا بنیادی حقوق کی نفی ہے۔ مناسب ہے حکومت اس کے بارے میں قانون سازی کرے۔