اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی کلب سے معاہدہ ہوگیا

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے سعودی فٹبال کلب ایسٹرن فلیمز سے معاہدہ سائن کرلیا ہے، قومی فٹبالر سعودی عرب میں پروفیشنل فٹبال کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر ہوں گی۔

سعودی ویمنز پریمیئر لیگ کے کلب ایسٹرن فلیمز نے جمعہ کو اس بات کا اعلان کیا کہ اس سیزن کیلئے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان اور مڈ فیلڈر ماریہ خان کو سائن کر لیا گیا ہے ۔

کلب کا کہنا ہے کہ پاکستانی پروفیشنل فٹبالر کو سائن کرنے کا مقصد سعودی پریمیئر لیگ کے نئے سیزن میں ٹیم کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ کلب کے پلیئرز روسٹر کے مطابق اس کے پاس کولمبیا، الجزائر اور مراکش کی فٹبالرز بھی موجود ہیں ۔

سعودی پریمیئر لیگ کے گزشتہ سال ہونے والے پہلے سیزن میں ایسٹرن فلیمز صرف دو میچ جیت پائی تھی۔

ماریہ خان کو گزشتہ برس پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، اس سال کے آغاز میں سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف میچ میں ان کے فری کک کے گول نے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

وہ سعودی عرب میں پروفیشنل لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر ہوں گی ۔

2014 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی سابقہ کپتان ہاجرہ خان نے مالدیپ کے کلب سے معاہدہ کیا تھا اور کسی بھی غیر ملکی کلب کی جانب سے سائن کی جانے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بنی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے