11 Aug 2023
(لاہور نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 89 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 49 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر287 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپیہ 50 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔