اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دنیا کی مشکل ترین منگول ڈربی ریس، پاکستانی گھڑ سواروں نے تاریخ رقم کردی

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک)دنیا کی مشکل ترین اور طویل منگول ڈربی ریس میں پاکستانی گھڑ سواروں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قومی پرچم بلند کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ایک ہزار کلومیٹر پر محیط منگول ڈربی ریس میں شریک 4 پاکستانی گھڑ سواروں نے پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ معظم حیات خان نے پانچویں، ڈاکٹر فہد جمیل، ڈاکٹر عمر حیات اور عمیر قائمخانی نے مشترکہ طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ منگولیا میں ہونے والی ریس میں شریک 50 رائیڈرز کا تعلق امریکا، انگلینڈ، اسپین، کینیا، سویڈن، جرمنی، پاکستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور کینیڈا سے تھا، جس میں سویڈن کی لِنڈا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ریس کے شرکا پہاڑوں اور  جنگلوں کے پُر خطر راستے سے گزر کر اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ صرف 26 گھڑ سواروں نے 1000 کلومیٹر کی ریس مکمل کی، جن میں پاکستان کے 4 گھڑسوار بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر فہدجمیل، ڈاکٹر عمر حیات، عمیر قائمخانی اور معظم حیات اس ریس کو ایک روز پہلے مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ڈاکٹر فہد جمیل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی بار اس خطرناک ترین ڈربی ریس میں پاکستان  کی نمائندگی ہوئی ہے۔ایک وقت تھا جب ہم تیسری پوزیشن پر ریس فنش کرنے جارہے تھے، مگر 3 گھنٹے کی  ایک پنالٹی کی وجہ سے پیچھے رہے۔ ریس میں شریک ہر رائیڈر نے 29 گھوڑے تبدیل کیے اور مجموعی طورپر 10 رائیڈرز کی ہڈیاں فریکچر ہوئیں۔ شکر ہے کہ ہم کسی بڑی انجری سے محفوظ رہے۔

انہوں نےبتایا کہ ہم چاروں پاکستانیوں نے ایک دوسرے کی مدد کی۔ 3 مرتبہ ہمارے گھوڑے بھاگ گئے۔ ان کو پکڑنے میں ساتھ دیا۔ پیچھے رہ جانے والے ساتھیوں کے انتظار میں بھی وقت ضائع ہوا، تاہم ہمارا مقصد صرف یہی رہا کہ ہم نے ایک ساتھ اس ریس کو مکمل کرناہے،جس میں مشکلات کے باوجود کامیابی ملی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے