11 Aug 2023
(ویب ڈیسک) پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے جشن آزادی کی خوشیوں کے موقع پر 14 اگست کوتمام اندرون ملک پروازوں پرایک شہر سے دوسرے شہر کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو 14 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔
پی آئی اے قومی تہواروں پر ماضی کی روایات پر قائم رہتے ہوئے عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں، رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں، رعائتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لیے موثر ہوں گے۔