سی ٹی او لاہورمستنصر فیروز ایکشن کیلئے تیار، جشن آزادی پر ہلڑ باز ہوجائیں ہوشیار
(لاہور نیوز)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے جشن آزادی کے موقع پر ہلڑ بازی کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
تفصیلات کےمطابق سی ٹی اولاہور کا جشن آزادی کی مناسبت سے تمام سرکاری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادی اللہ کی نعمت ہے، بھرپور انداز منایا جائے گا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس ملی جوش و جذبہ سے جشن آزادی منائے گی اورموٹرسائیکل ریلی کا بھی انعقاد کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کرنے کےلئے شہریوں کےلئے فول پروف ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ دیگر شہروں سے لاہور آنے والے شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کی سڑکوں پر کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ہلڑبازی، ون ویلنگ، روڈ بلاک کرکے تماشا کرنے والوں پر مقدمہ درج ہوگا۔