تجارت
زین العابدین قریشی ممبر آئل اوگرا تعینات، چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے چارج سنبھال لیا
11 Aug 2023
11 Aug 2023
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے زین العابدین قریشی کی بطور ممبر آئل اوگرا دوبارہ تقرری کر دی گئی۔
کابینہ ڈویژن نے زین العابدین قریشی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت زین العابدین قریشی کی بطور ممبر آئل اوگرا مدت ملازمت چار سال ہوگی۔علاوہ ازیں نئے چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، نیپرا ممبران نے وسیم مختار کو خوش آمدید کہا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
واضح رہے 4 اگست کو توصیف ایچ فاروقی کی ریٹائرمنٹ پر چیئرمین نیپرا کا عہدہ خالی ہوا تھا، وسیم مختار کو 4 سال کیلئے چیئرمین نیپرا مقرر کیا گیا ہے۔