11 Aug 2023
(ویب ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2023 میں 2 ارب 2 کروڑ ڈالر وطن بھیجے ہیں۔
سٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق جولائی کی ترسیلات جون کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 3 فیصد اور جولائی 2022 سے 19 اعشاریہ 3 فیصد کم ہیں۔
جولائی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 48 کروڑ 67 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ساڑھے 31 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے ساڑھے 30 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں۔ امریکہ سے جولائی میں ترسیلات زر 23 کروڑ 81 لاکھ ڈالر آئیں۔