(ویب ڈیسک) ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر آج سے آٹا، گھی، چینی، دالیں، چاول سستے کردیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی احکامات پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز کر دیا، 5 بنیادی اشیا (آٹا، گھی، چینی، دالیں اور چاول) آج سے سستے ترین ریٹس پر مہیا کیے جا ئیں گے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ گھرانے جن کا غربت انڈکس پر سکور PMT_40 یا اس سے کم ہے۔ وہ سبسڈی کے لیے اہل تصور ہوں گے۔ پہلے یہ اہلیت PMT_32 کے لیے تھی جس کو اب بڑھا کر PMT_40 کردیا ہے جس سے ملک بھر کی تقریباً 10 کروڑ سے زیادہ کی آبادی مستفید ہو سکیں گی۔
(بی آئی ایس پی) رجسٹرڈ صارفین کو سبسڈی حاصل کرنے کے لیے کاؤنٹر پر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہو گا۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کے بعد آٹا 648 روپے 10 کلو کا تھیلا، گھی 353 روپے فی کلو، چینی 100 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔ جو لوگ بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں وہ اپنی رجسٹریشن کیلیے قریبی BISP تحصیل آفسزسے رجوع کریں۔