اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عمان کی سلام ایئر کا پاکستان سے نئی فلائٹس شروع کرنے کا اعلان

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک) عمان کی فضائی کمپنی سلام ایئر نے پاکستان میں اپنے آپریشن میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پشاور سے ہفتہ وار دو پروازیں شروع کی جائیں گی۔

اس ضمن میں سلام ایئر نے کہا ہے کہ سال رواں اکتوبر کے مہینے سے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پشاور باچا خان ایئرپورٹ کے لیے نیا روٹ شروع کیا جائے گا جس کے تحت ہفتہ میں دو پروازیں اڑان بھرا کریں گی، یہ پروازیں پیر اور جمعرات کے روز آپریٹ کریں گی۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی عمان کے لیے ہفتے میں براہ راست دو پرواٰزیں اڑان بھرتی ہیں۔

سلام ایئر نے اب پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ماہ اکتوبر سے چار نئے روٹس متعارف کرائے جائیں گے جبکہ تین روٹس کی بہتری کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یکم اکتوبر سے مسقط سے اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار بنیادوں پر پانچ پروازوں کا آغاز کیا جائے گا جب کہ مسقط سے لاہور اور کوئٹہ کے لیے پروازوں کا آغاز 3 اکتوبر اور فیصل آباد کے لیے 5 اکتوبر سے ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے