11 Aug 2023
(ویب ڈیسک) لاہور سے کراچی تک ہول سیل مارکیٹ میں سٹےبازواٹس ایپ گروپوں میں چینی کی قیمتیں بڑھانے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شوگرمافیا نے چینی کا ریٹ مہنگا کرنےکا نیا طریقہ نکال لیا ہے۔ہول سیل مارکیٹ اورکراچی کے جوڑیا بازار میں ایک دن میں فی کلو چینی چار روپے مہنگی ہوئی ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں فی کلوچینی کی قیمت چارروپےاضافے سے 145روپےاورریٹیل سطح پرچینی کی فی کلوقیمت 155 روپےکی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ہے۔
ہول سیل ڈیلرکہتے ہیں کہ کراچی سےلاہور تک سرگرم سٹےبازواٹس ایپ گروپوں پر چینی کی قیمت بڑھا رہے ہیں۔