10 Aug 2023
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 100 روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر 100 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا، سکے کی شکل گول تھی جسے 30.0 ملی میٹر سمت کے ساتھ نقش کیا گیا تھا، سینیٹ کے امتیازی نشان کے نیچے گولڈن جوبلی کی مدت1973-2023 درج تھی۔