10 Aug 2023
(ویب ڈیسک) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی، مجموعی مالیت 8 ارب 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر ہو گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی آئی جس کے بعد سرکاری ذخائر 8 ارب 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔
4 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 33 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 29 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔