10 Aug 2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کمی کیساتھ 1922 ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے ہو گئی۔