10 Aug 2023
(ویب ڈیسک) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 287 روپے 59 پیسے پر بند ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے اضافے سے 296 روپے کا ہوگیا ہے۔