10 Aug 2023
(لاہور نیوز) مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ پولٹری مصنوعات ، سبزیاں اور پھل عام آدمی کی پہنچ میں نہ رہے۔
برائلر گوشت 14 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 578 روپے ہو گئی۔ انڈے مزید ایک روپیہ مہنگے ، 286 روپے فی درجن ہو گئے۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 90 ، ٹماٹر 160 ، لہسن 550 روپے فی کلو ہے۔ ادرک 1100 ، سبز مرچ 130 ، لیموں 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پھلوں میں سیب درجہ اول 450 ، آلو بخارا 480، آم 280 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔ کیلے درجہ اول 230 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔
شہری کہتے ہیں مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا ہے۔ روزانہ کی اجرت میں دو وقت کی روٹی بھی نہیں خرید سکتے۔
انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد کرانے میں بھی مسلسل ناکام ہے۔ دکاندار کھلے عام من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔