10 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے یوم آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کردیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں رعایت کا اعلان کردیا، 14 اگست کو پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کیلئے مؤثر ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان 14 اگست 1947ء کو معرض وجود میں آیا تھا، قوم ہر سال اس دن آزادی کا جشن عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے مناتی ہے۔