(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائر کی، انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرلی۔
انسداد دہشگردی عدالت کے خصوصی جج اعجاز احمد بٹر نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 268 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مزید 268 ملزمان کو نامزد کیا، ملزمان روپوش ہیں اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔