09 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاکستان ریلوے اور سٹیٹ لائف کارپوریشن کے درمیان مسافروں کی انشورنس کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدہ پر دستخط کے دوران خواجہ سعد رفیق ورچوئل طور پر شریک ہوئے، وفاقی وزیر نے ریلوے افسران کو نوابشاہ حادثے میں جاں بحق افراد کے گھر جا کر لواحقین کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جاں بحق افراد کی انشورنس کی رقم ان کے گھر جا کر ادا کی جائے، زخمی افراد کو بھی انشورنس کی رقم ملے گی۔