09 Aug 2023
(لاہور نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آواران اور پنجگور ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان میں ریزیلینٹ ہاؤسنگ کی تعمیر نو، پنجاب اربن لینڈ سسٹمز کو بہتر بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔پنجاب کے ضلع بہاولپور میں سڑک کو 2 رویہ کرنے اور گلگت بلتستان ریجن میں علاقائی گرڈ کے پہلے مرحلے کی تعمیر کی منظوری دے دی۔
ایکنک نے سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی تعمیر کی منظوری دے دی، صوبہ سندھ میں نظرثانی شدہ سندھ سولر پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔