09 Aug 2023
(ویب ڈیسک)وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی تیل سے عوام کو آنیوالے دنوں میں فائدہ پہنچے گا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 14ماہ میں سسٹم میں16 کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ شامل کی جب کہ 13کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس مزید 6 ماہ میں شامل ہوجائےگی۔آذربائیجان سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو آیا کرے گا، ہماری مرضی ہوئی ہر ماہ لیں یا نہ لیں، ایل این جی کارگو مہنگا ہونے پر اس کارگوکو ترک کر سکتے ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس کی تلاش کے لیے نئے بلاکس کی بولیاں کرائیں گے، ملک میں ٹائیٹ گیس کی پالیسی بھی لارہے ہیں، مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کی مدد سے 12 ارب ڈالر تک لاگت سےریفائنری لگے گی جب کہ روسی تیل سے ابھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچا آنے والے دنوں میں پہنچے گا۔