09 Aug 2023
(لاہور نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔
انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے سستا ہو کر 287 روپے 46 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی سے 295 روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس 797 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 48 ہزار 227 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 53 کروڑ 72 لاکھ 64 ہزار 850 روپے کے 18 کروڑ 32 لاکھ 75ہزار 562 شیئرز کا لین دین ہوا۔