اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فیول ایدجسٹمنٹ: بجلی مزید 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ شرائط کے تحت رواں مالی سال کے دوران بجلی صارفین سے 721 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے جس کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافے اور گردشی قرضے میں کمی کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پلان کے تحت رواں مالی سال میں بجلی صارفین سے 721 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا پلان ہے، ستمبر تک بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی، بجلی ٹیرف میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس اضافے سے 39 ارب ریونیو ملنے کا امکان ہے۔

ستمبر سے دسمبر تک فیول ایدجسٹمنٹ مد میں بجلی مزید 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے،دسمبر تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے سے 122 ارب روپے ملیں گے، سالانہ ریبیسنگ مد میں پانچ روپے 75 پیسے بجلی مہنگی کرنے سے 560 ارب موصول ہوں گے، موصولہ رقم توانائی شعبے کے گردشی قرضے میں کمی لانے کیلیے استعمال ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے