اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سپیشل سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو چیئرمین نیپرا لگائے جانے کا امکان

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے سپیشل سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن وسیم مختار کو چیئرمین نیپرا لگائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیپرا کے لیے وسیم مختار کے نام کوحتمی شکل دے دی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے وسیم مختار اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن میں سپیشل سیکرٹری ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے آج سرکولیشن کے ذریعے وسیم مختار کی بطور چیئرمین نیپرا منظوری دیے جانے کا امکان ہے، وسیم مختار پیپکو اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے لیے سلیکشن کمیٹی نے تین ناموں میں وسیم مختار کو سر فہرست رکھا ہے، باقی دو ناموں میں سابق ایم ڈی سی پی پی اے عابد لودھی اور ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ شامل تھے۔

خیال رہے کہ اس وقت چیئرمین نیپرا محمد توصیف فاروقی ہیں جو ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور محمد توصیف فاروقی نے 5 اگست 2019 کو بطور چیئرمین نیپرا عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے