اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں جائیداد کی خریدوفروخت پر نئے ٹیکس ریٹ کا نفاذ

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(لاہور نیوز) پنجاب میں جائیداد کی خریدوفروخت پر نئے ٹیکس ریٹس لاگو کر دئیے گئے، پراپرٹی کی خریدوفروخت پرفائلرز اور نان فائلرز پرٹیکس ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

جائیداد کی خریدوفروخت پر انکم ٹیکس کی مد میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیا ہے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے نئے ٹیکس ریٹس کے نفاذ کے لئے تمام ریونیو افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کے تحت پراپرٹی کی فروخت یا ٹرانسفر پر فائلر پر ٹیکس ریٹ 2 سے بڑھا کر 3 فیصد کر دیا گیا جبکہ نان فائلرز پر پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس ریٹ 4 سے بڑھا کر 6 فیصد  کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 K کے تحت فائلر خریدار پر ٹیکس ریٹ 2 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد جبکہ نان فائلر خریدار کو ٹیکس 7 فیصد کی بجائے ساڑھے 10 فیصد دینا پڑے گا۔

نئے ٹیکس ریٹس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے