08 Aug 2023
(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایئرپورٹس آپریشن کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع ہو چکے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کمیٹی کے تمام اراکین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے ایئر پورٹس پر سروسز کی بہتری اور آؤٹ سورسنگ کے منصوبے کو ممکن بنایا۔