08 Aug 2023
(لاہور نیوز) روپے کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 287 روپے 91 پیسے پر بند ہوئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 295 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔