اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بھاری بھرکم بجلی کے بلوں نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(لاہور نیوز) بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ بھاری بھرکم بلوں نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے۔

ایک تو بجلی مہنگی اوپر سے بلوں میں نامعلوم ٹیکسز کی بھرمار ہے۔ بھاری بھرکم بلوں نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے۔ بنیادی ٹیرف میں اضافے کے ساتھ رواں ماہ کے بل جاری کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 300 یونٹس والے صارفین 28 روپے فی یونٹ  ادا کریں گے۔ 400 یونٹس سے زائد کا ریٹ 31 روپے فی یونٹ تک چارج کئے جانے کا امکان ہے۔ 700 یونٹس سے زائد والے صارف کو فی یونٹ 45 روپے میں پڑے گا۔

ایک ہزار سے زائد یونٹس استعمال ہونے پر 52 روپے فی یونٹ چارج ہو گا۔ پیک آورز میں تھری فیز میٹر پر فی یونٹ 45 سے 52 روپے تک ہو گا۔ بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کے ساتھ فیول ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہوتی رہتی ہے۔ کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، ٹی وی فیس، ایف سی سرچارج بھی شامل ہیں۔ تین سے چار قسم کے سیلز ٹیکس بھی صارف کو ادا کرنے پڑتے ہیں۔

مہنگی ترین بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری بھی شروع ہو چکی ہے ۔ تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اڑھائی سے 6 روپے تک اضافہ مانگا ہے جس پر فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے